۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
همایش حمایت از شیخ زکزاکی در مدرسه امام رضا(ع) تهران

حوزہ/شیخ زکزاکی کی بیٹی سہیلا زکزاکی نے تہران میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 60گولی والد گرامی کے جسم میں پیوست ہیں، جب ڈاکٹرز نے بابا کا معائنہ کیا تو تعجب کا اظہار کیا کہ یہ اس حالت میں کیسے زندہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ زکزاکی کی بیٹی سہیلا زکزاکی نے تہران میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 60گولی والد گرامی کے جسم میں پیوست ہیں، جب ڈاکٹرز نے بابا کا معائنہ کیا تو تعجب کا اظہار کیا کہ یہ اس حالت میں کیسے زندہ ہیں، جب ڈاکٹرز نے بابا کا معائنہ کیا تو تعجب کا اظہار کیا کہ یہ اس حالت میں کیسے زندہ ہیں, میرے والدین کی زندگی موت کی حالت میں ہے.

انھوں نے کہا کہ بابا کہتے ہے کہ جیل میں ہم نماز پڑھنے کے لیے احتمالی ٹائم مشخص کیے ہوئے ہیں کیونکہ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا لانے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دن رات کا کونسا وقت ہے اور نماز کس ٹائم پڑھنی چاہیے۔ 

شیخ زکزاکی کی بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ 60گولی بابا کے جسم میں موجود ہیں اور ڈاکٹروں نے جسمانی حالت کو بہت ہی تشویشناک قرار دی ہے ڈاکٹروں کے مطابق 40سے زیادہ چوٹ انکے سر میں لگی ہوئی ہیں ان میں سے بعض بہت ہی خطرناک جگہوں پر لگی ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امی کی حالت بھی بابا جیسی ہی ہے کیونکہ نائجیریا فوج سے جھڑپ کے دوران انکو بھی گولی  لگی تھی اور انکی جسمانی حالت بھی تشویشناک اور موت کی حالت  میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .